ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چغتائی لیب نے ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا

چغتائی لیب نے ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) چغتائی لیب نے ڈرائیو تھروکورونا ٹیسٹ سروس شروع کردی، سروس سے شہری اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ راستے سے گزرتے ہوئے بھی کرا سکیں گے۔

ڈیفنس لالک جان چوک میں قائم چغتائی لیب پرسروس کا افتتاح چغتائی لیب کے ریجنل مینجرایرک پیٹر اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ نعیم نے کیا۔ سروس سے شہری لیب یا ہسپتال جائے بغیر راستے سے گزرتے ہوئے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

چغتائی لیب کی گھر سے ٹیسٹ کے لیے سیمپل دینے کی سہولت بھی جاری ہے، ریجنل مینجر چغتائی لیب ایرک پیٹر کا کہنا ہے کہ سروس کا مقصد شہریوں کو رش والی جگہ، ہسپتال یا لیب سے دور رکھنا ہے۔

ایرک پیٹر کا کہنا تھا کہ چغتائی لیب کی دیگر سروسز کی طرح گھر سے ٹیسٹ کے سیمپلز لینے کی سہولت بھی جاری ہے جس سے شہری مستفید ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل نیب لاہور کی ہدایات پر چغتائی لیب انتظامیہ نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضعیف شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ قیمتوں میں %50 کمی کر دی تھی۔ نیب لاہور کی جانب سے ڈاکٹر عمر چغتائی اور انتظامیہ کو 13 اپریل کو بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا، میٹنگ میں ٹیسٹ کے معیار میں سمجھوتہ کیے بغیر قیمتوں میں کمی کا کہا گیا۔

ملک میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 277 اور مریضوں کی تعداد 13318 ہوگئی, خیبرپختونخوا میں 5، پنجاب اور سندھ میں 3، 3 جبکہ ایک ہلاکت بلوچستان میں ہوئی ، آج مزید 660 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.

ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں کورونا  وائرس کے  کنفرم مریضوں کی تعداد 1217 ہوگئی اسکے ساتھ ساتھ  پنجاب سے کورونا وائرس کے 120 نئے کیس سامنے آگئے اور کل تعداد  5446 ہو گئی۔علاوہ ازیں پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 81 اموات ہوئیں جبکہ 1183افرادصحت یاب ہوگئے، ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کے مطابق 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔