پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن اور اخراجات کے تفصیلات سامنے آگئیں

27 Apr, 2020 | 04:42 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: ( پی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن  اور اخراجات کے تفصیلات سامنے آگئیں، پی سی بی کے خرانے میں 4 ارب 98 کروڑ 4 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد رقم  کا اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2018  سے 2019   پاکستان کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت  14 ارب ،74 کروڑ 86 لاکھ 1 ہزار 780 روپے ہوگئی، ایک سال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی 11 ارب کروڑ، 82 لاکھ ،51 ہزار 6 سو 95 روپے رہی۔آڈٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ہوم سیریز کے انعقاد سے بورڈ تین گنا فائدہ ہوا، پی سی بی نے  ہوم اور نیوٹرل وینیوز سے  خزانے میں 4 ارب 40 کروڑ 72 لاکھ91 ہزار 197 کی رقم جمع ہوئی، ٹورنامنٹس میں شرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 ارب  60 کروڑ ،56لاکھ 77 ہزارہ کمایا۔

سپانسرز نے 23 کروڑ83 لاکھ 54 ہزار اور کرائے کی مد میں پی سی بی کو4 کروڑ،88 لاکھ 17 ہزار روپے ملے، ہوم اور نیوٹرل وینیوز، ٹورنامنٹس اور کرکٹ کے فروغ  کے لیے  4 ارب 73 کروڑ،72 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ انتظامی امور پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  نے 1 ارب 7 کروڑ 5 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کیے، پی سی بی کے خرانے میں  15 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار 4 سو 29 روپے کی کمی ہوئی،  30 جون 2018 میں 8ارب ،28 کروڑ31 لاکھ  73 ہزار 6 سو 29 روپے  رقم  رہ گئی۔

 30جون  2019 میں خزانے میں رقم 13 ارب 26 کروڑ36 لاکھ  57 ہزار  اور218 روپے تھی۔

دوسری جانب کرکٹ فکسنگ الزامات میں سزایافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سلیم ملک نے بڑا فیصلہ کرلیا، 19 برس بعد  سلیم ملک  پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کا فیصلہ کرلیا،  سابق کپتان  سلیم ملک نے اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگ لی ہے۔

مزیدخبریں