بعض علماء مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے: گورنر پنجاب

27 Apr, 2020 | 04:19 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بعض علماء مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے، مساجد میں حفاظتی اقدامات نہ کر نا ہزاروں افراد کی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔

  گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جہاں بھی حفاظتی اقدامات نہیں ہوں گے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا، عوام گھروں سے باہر نکلتے رہیں گے تو کورونا کو کیسے روکا جائے گا؟  انہوں نے کہا کہ عوام خدا کے لئے گھروں میں رہے خود بھی کورونا سے محفوظ رہے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

 گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رمضان میں 5لاکھ غر یب خاندانوں کو راشن کی فرہمی کا ٹارگٹ مکمل کر لیں گے، پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 60 سے زائد این جی اوز مل کر کام کر رہی ہے۔

چودھری محمدسرور نے گور نر ہاؤس لاہور میں کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑنیوالوں کو تعریفی اسناد تقسیم کی گئی، گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور اور چیئر مین اخوات ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی شر کت کی۔  

یاد رہے پنجاب میں  کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 5446 ہے  جب کہ اب تک  کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں گزشتہ 35 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے ،تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سےسب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے۔
 

مزیدخبریں