ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دی

پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھنے لگی ۔ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے، لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر،چھوٹے بڑے کاروبار، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا نظام سبھی بند ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں ملازمین بیروزگار ہوچکے ہیں۔

ایسے میں متعد د جوڑوں کی شادیا ں ملتوی ہوچکی ہیں،کچھ لوگ چوری چھپے شادیاں کر بھی رہے ہیں،چند دن پہلے کراچی میں شادی کی  تقریب جاری تھی جہاں پولیس نے پہنچ کر دولہے میاں کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا تھا اسی طرح کا ایک واقعہ ضلع مظفر گڑھ میں بھی پیش آیا تھا۔

اب سندھ کے علاقہ جھانگارا پولیس  نے بارات کے پنڈال پر چھاپہ مارا جہاں شادی کی تقریب میں پولیس کو دیکھ کر مہمان بھاگ کھڑے ہوئے جب کہ دولہا کو والد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔جھانگارا تھانے کے ایس ایچ او شاہ محمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انکی حدود میں  دھوم دھام سے شادی رچائی جا رہی ہے جس پر پولیس گوٹھ خمیسو خان رند میں شادی کے پنڈال میں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر باراتی بھاگ کھڑے ہوئے۔پولیس نے سارے رنگ میں بھنگ ڈال کر دولہے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔


پولیس نے نکاح سے قبل ہی دولہا ہارون رند اور اس کے والد خمیسو خان رند کوحراست میں لیا جنہیں چندگھنٹوں بعد شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ان کے خلاف اے ایس آئی ہوت خان اوٹھو کی مدعیت میں لاک ڈاون اور 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا  گیا۔مقدمے میں 13نامعلوم افراد کا بھی ذکر ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer