( ملک اشرف)کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ پر منتقل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی کے لئےلاہور ہائیکورٹ میں تبدیلی کردی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ پر منتقل ہوگئی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں مقدمات کی فائلوں کے بغیر سماعت کا آغاز ہوگیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان اپنی عدالت میں ایل سی ڈی مانیٹر کے ذریعے سماعت کرری ہےہیں ۔عدالت میں موجود لاء افسران اور وکلاء کی سہولت کے لئے ایل سی ڈی سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔دور دراز سے آنے والے وکلاء کے لئے کورونا بچاو کے ساتھ ساتھ ساتھ وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت دیگر عدالتوں میں وڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا آغاز کرنے فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ آج ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے تھے۔ لاہور سمیت دیگر اضلاع کے وکلاء ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دے سکیں گے ۔
کورونا بچاو کی احتیاطی تدابیر کے تحت کیسز کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کرلیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء اور فریقین کو پہلے ہی حاضری سے اسثنؑیٰ دیا جاچکا ہے۔وکلاء کے تحریری دلائل بذریعہ ڈاک اور ای میلز عدالت کو بھجوائے کی سہولت پہلے ہی دی جاچکی تھی۔وکلاء ضمانت بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور ریگولر کیسز میں تحریری دلائل جمع کرواسکتے ہیں۔سرکاری وکلاء بھی اب گھر یا دفتر سے تحریری دلائل ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو بھجواسکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے تھے کہ لاک ڈاؤن کے دوران درخواست ضمانتوں میں وکلاء یا فریقین کی عدالت میں موجودگی ضروری نہیں ہوگی۔وکلاء کے کیسز کے متعلق جوابات وصول کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں ڈراپ باکس بھی رکھے گئے۔وکلاء کے موصول شدہ موقف متعلقہ فائل پر لگا دیئے جائیں گے اور متعلقہ عدالتیں فائل سے وکلاء کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے خود فیصلہ کرسکیں گی۔