سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

27 Apr, 2020 | 01:58 PM

Shazia Bashir

 حسن علی: ماہ رمضان کا تیسرا روزہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں جبکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آئے، شہر میں لیموں 400 روپے سے لے کر 550 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

 تفصیلات کے مطابق رمضان کے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں روزے داروں کے لیے سکنجبین اور فروٹ چاٹ خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ شہر میں لیموں 400 روپے سے 550 روپے، لہسن 300، ادرک 400 روپے، آلو 60 سے 70، پیاز 60 سے 70 روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

امرود 200، کیلا 150 سے 200 ، سیب 200 سے 400، خربوز 60 سے 80 روپے کلو فروخت ہوتے رہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور صرف اور صرف دعوے کیے جاتے ہیں کہ عوام کو ریلف دیا جا رہا ہے لیکن منافع خوروں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے۔

سبزی و پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ اصل منافع خور سبزی و فروٹ منڈیوں میں موجود ہیں اور اگر شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنی ہے تو اس منافع خور مافیا کگ خلاف کاروائی عمل میں لانی ہوگی۔

دوسری جانب ماڈل بازاروں میں رمضان کے پیش نظرسہولت سٹال آپریشنل کردیئے گئے، جہاں ماڈل بازار کمپنی کی جانب سے خود ساختہ طور پر سہولت سٹالز پر ڈی سی ریٹس سے ہر آئٹم پانچ سے 15 روپے سستی فروخت کی جارہی ہے۔ماڈل بازاروں میں کریانہ سہولت سٹالز پر 55 آٹمز کی قیمتوں میں 8 سے چالیس روپے کمی کی گئی، جہاں چکن ڈی سی ریٹ سے 12 روپے کم 192 روپے فی کلو میں فروخت کیاجا رہا ہے، کورونا کے پیش نظرماڈل بازار ٹاؤن شپ میں ڈس انفیکشن ٹنل لگائی گئی جبکہ ماسک اور ہیڈ سینٹائزر کی فراہمی بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں