لاک ڈائون:پاکستان ریلوے کا بڑا نقصان ہوگیا

27 Apr, 2020 | 01:41 PM

Azhar Thiraj

سعید احمد : لاک ڈائون کے باعث ٹرین آپریشن بندش کا معاملہ، ایک ماہ تک ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا ۔

پہلے سے خسارے میں پڑی ریلوے کو لاک ڈائون نے مزید متاثر کر دیا، ریلوے ذرائع کے مطابق ایک ماہ تک ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ دوسری جانب 1670 قلی، 200 اسٹیشنوں پر سٹالزاور ڈائننگ کارزو لگیج وینز کی بندش سے 2000 افرادبےروزگار ہوگئے، اور ریلوے سے منسلک ڈائننگ کار ولگیج وینز ٹھیکیداروں سمیت دیگر کنٹریکٹرز کو بھی کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ریلوے اعدادوشمار کے مطابق ریلوے سسٹم پر چلنے والی 142 مسافر ٹرینوں سے ریلوے کوماہانہ 3 ارب آمدنی ہوتی ہےجبکہ پارسل بکنگ سے ریلوے کی ماہانہ آمدنی 5 کروڑ رو پے  ہے، 24 مارچ سے ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو  ایک  ماہ میں 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہواجبکہ 1 ماہ کے دوران پارسل بکنگ کی بندش اورکمرشل سرگرمیاں بند ہونے سے بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق 24 مارچ سے 24 اپریل تک ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو 4 ارب سےزائد نقصان برداشت کرنا پڑا۔

یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھنے لگی ۔ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے، لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر،چھوٹے بڑے کاروبار،پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا نظام سبھی بند ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں ملازمین بیروزگار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں 17ہزارمقامات سے فی کس 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے.اگر ان افراد کی نادرا سے تصدیق نہیں ہوتی تو امدادی رقم بھی نہیں مل سکے گی۔

مزیدخبریں