ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا سنٹرزنہ کھل سکے،متاثرین کا احتجاج،حکومت پر برس پڑے

 نادرا سنٹرزنہ کھل سکے،متاثرین کا احتجاج،حکومت پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی :حکومتی اعلان کےباوجود نادرا سنٹرزنہ کھل سکے،شہریوں نے میگا سنٹرکے باہرسڑک بلاک کرکےاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔احساس پروگرام میں امدادی رقم کے میسیج موصول ہونے کےباوجود فنگرپرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پرنعرے بازی کی گئی۔


حکومتی اعلانات بھی موثرثابت نہ ہوئے،تاحال نادرا سنٹرز نہ کھل سکے، احساس کفالت پروگرام کےتحت امدادی رقم کےحصول کیلئےشہریوں کی بہت بڑی تعداد فنگر پرنٹس کی تصدیق کیلئےصبح سویرےہی نادرا میگا سنٹرکے باہر موجود تھی،شہریوں نےنادرا سنٹرز کی بندش کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔


فنگرپرنٹس کی تصدیق نہ ہونےکےسبب امدادی رقم سےمحروم رہ جانے والے سائلین نےسڑک بلاک کیےرکھی،سائلین کا کہنا تھا کہ حکومت نےکاروبارتو بند کردیئےلیکن امدادی رقم کی ادائیگی کیلئےناقص منصوبہ بندی سےسفید پوش خاندانوں کوبھکاری بنا دیا۔


احتجاجی مظاہرے میں شریک بیوہ خواتین نےبتایا کہ حکومت نےامدادی رقم  مرحوم شوہروں کےنام پربھجوا دی ہے،ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دکھائے لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔


مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت نادرا دفاترکھولےیا تصدیق کا کوئی متبادل نظام وضع کیا جائے،دوسری جانب ترجمان نادرا کا کہنا ہےکہ تاحال دفاتر کھولنے کیلئےاحکامات موصول نہیں ہوئے۔

یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھنے لگی ۔ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے،لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر،چھوٹے بڑے کاروبار،پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا نظام سبھی بند ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں ملازمین بیروزگار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں 17ہزارمقامات سے فی کس 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے.اگر ان افراد کی نادرا سے تصدیق نہیں ہوتی تو امدادی رقم بھی نہیں مل سکے گی۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer