نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تربیتی کورس کا آغاز

27 Apr, 2020 | 12:34 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف :نئے بھرتی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تربیتی کورس کا آغازکردیا گیا۔


افتتاحی تقریب سے جسٹس شہرام سرور چودھری  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں وکلا میں سے اللہ نے آپ کو اپنا نائب چنا،  انصاف فراہم کرنا اللہ کا وصف ہے،یہ صفت بندوں کو دی،آپ کورٹ آف لا ہیں کورٹ آف جسٹس نہیں،مرضی سے نہیں،آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں۔


جسٹس شہرام سرور چودھری نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے بھی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کیا،رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ،ڈائریکٹر چودھری محمد سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی بھی موجود تھے۔اِیڈیشنل سیشن ججز اکیڈمی سے 3 ماہ کی پری سروس ٹریننگ کریں گے۔

دوسری جانب ہائیکورٹ اورعلاقائی بنچزمیں پیرسےجمعرات تک عدالتی اوقات کارصبح نوبجےسےڈیڑھ بجےتک ہوں گے،پیرسےجمعہ تک عدالتی وقفہ گیارہ بجےسےساڑھےگیارہ بجےتک ہوگا،ہائیکورٹ میں جمعہ کےدن عدالتی اوقات کارنوبجےسےساڑھےبارہ بجےتک ہوں گے،ہائیکورٹ کےدفاترکاوقت ساڑھےآٹھ بجےسےڈھائی بجےتک ہوگا۔

لاہورسمیت صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں عدالتی اوقات کارصبح آٹھ بجےسےدوبجےتک ہوں گے،ماتحت عدالتوں میں جمعہ کےروز عدالتی اوقات کارصبح آٹھ بجےسےساڑھے بارہ بجےتک ہوں گے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کےبعدگزشتہ ہفتےاوقات کارکی تبدیلی کانوٹی فکیشن جاری ہواتھا۔

یاد رہے رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس بچاو کی احتیاطی تدابیر کے ساٹھ انصاف کی فراہمی میں تیزی  لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں برقت انصاف کی فراہمی کے لئے پرنسپل سیٹ پر آج پیر  سے 30 ججز سماعت کررہے ہیں ،چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت تیس ججز ارجنٹ اور ریگولر کیسز کی سماعت کریں گے مختلف ڈویزن بنچز نیب، منشیات اور انسداد دیشت گردی کیسز کی سماعت بھی کریں گے عدالتوں میں سماجی فاصلے، سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں