ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کا 50نکاتی پلان تیار

پنجاب میں کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کا 50نکاتی پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے ہونیوالے نقصانات سے صوبے کو نکالنے کیلئے 50نکاتی پلان تیار کرلیا۔


حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020 کی منظوری دیدی،حکومت نے تمام محکموں میں 50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کیا،فوری 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گے،سرکاری سکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا،سرکاری سکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریاں بلڈنگز بنائی جائیں گی،پنجاب میں 100 ماڈل سکولز ،2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کریں گے،رائز پنجاب پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020 میں شامل کیا جائے گا،فوڈ سیکیورٹی، زرعی پیدار، لائیوسٹاک میں اضافہ کیا جائے گا،سمال اینڈ میڈیم کارروبار، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔سوشل پروٹیکشن کے تحت نادار طبقہ کی کیش کی صورت میں امداد کی جائے گی۔


پلان کے مطابق ایز آف ڈؤنگ بزنس کے تحت کارروبار میں بہتری لائی جائے گی،پنجاب میں ٹیکس ریکوری کے طریقہ کار آسان بنایا جائے گا،پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی فنڈز تشکیل دیا جائے گا،صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو 24 گھنٹے فعال رہے گی،پنجاب میں 36 صوبائی لیبز بنائی جائیں گی جہاں ہر ٹیسٹ ہوسکے گا،وزیراعلیٰ سیلف روزگار پروگرام لایا جائے گا،مائیکروبزنس کو فروغ دیا جائےگا۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے پنجاب میں 1کروڑ سے زائد لوگ بیروز گار ہوجائیں گے۔

یاد رہے پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 5446 ہے  جب کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer