سٹی 42 :ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھنے لگی ۔ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 5446 ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 98 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 83 اور سندھ میں 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا سے ابتک 3 ہزار 29افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں ایک ہزار 126 سندھ میں 872 مریض صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 485 گلگت بلتستان 216 اوربلوچستان میں 176 مریض، اسلام آباد میں 29 اور کشمیر میں 32 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھے گی،
آئندہ چند روز میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مزیدسامان آئے گا،پاکستان نے یومیہ تیس ہزار کرونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔
یاد رہے طبی سامان کی خریداری این ڈی ایم اے کے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ کی پاکستان آمد پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔سامان میں 159 وینٹی لیٹرز اور 15ایکسرے مشین شامل ہیں۔ 200 تھرمل گنز کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی شامل ہیں۔ 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ 30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں سامان میں شامل ہیں اس کےعلاوہ مختلف ضروری ادویات بھی منگوائی گئی ہیں۔