ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ حیرت انگیز تحقیق سامنے آگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ حیرت انگیز تحقیق سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں کورونا وائرس کے ختم ہونے کی تاریخ سامنے آگئی ۔حیرت انگیز تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 8 جون تک ملک میں صرف 3 فیصد کورونا کیس باقی رہ جائیں گے باقی سب ختم ہوجائیں گے۔

سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محقیقین نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا۔محقیقین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں 8 جون تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے لیے اندازے سنگاپوریونی ورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔اس ماڈل کے مطابق  پاکستان میں ابھی کورونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچا، سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے  8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔


اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے لیے  21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔جب کہ دنیا میں کورونا کیسز میں سرفہرست امریکا کے لیے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔ سنگاپور یونیورسٹی کے اندازے کے مطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 اور اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پا لیا جائےگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمگیر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ ہو گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 7ہزار  سے زائد تک پہنچ گئی ہے، 8 لاکھ 37ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےکروناوائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کردیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 328 تک پہنچ گئی،ملک میں کرونا سے ابتک 3 ہزار 29افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer