ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز میں مسافر مشتعل ہوگئے

پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز میں مسافر مشتعل ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8972 آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے لاہور پہنچی،پی آئی اے کی پرواز میں سماجی فاصلہ نہ ہونے پرمسُافر مشتعل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز 200 سے زائد پاکستانیوں کو لیکرآئی،تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز آسٹریلیا کے شہر میلبورن گئی تھی، ائیر پورٹ پر تمام مسافروں کی سکریننگ اور مکمل طبی جانچ پڑتال کی گئی، آسٹریلیا سے لاہور آ نے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیاگیا۔پی آئی اےکی آسٹریلیاسےلاہورآنےوالی پروازپی کے8972 میں سماجی فاصلے سےمتعلق قوانین پر عمل نہ ہونے سے مسافر مشتعل ہوگئے ۔ترجمان پی آئی اےنےمُسافروں کے الزامات بےبنیادقراردےدیئے۔

پروازپی کے8972 کے مُسافروں کا موقف تھا کہ اُنہوں نےنےانتہائی مہنگے داموں ٹکٹ خریدالیکن اس کےباوجودایک سیٹ خالی نہیں چھوڑی گئی۔اگروہ کوروناکاشکارہوگئےتوکون ذمہ دارہوگا؟دوسری جانب ترجمان پی آئی اےنےتمام الزامات مستردکردیئے۔ترجمان کےمطابق پی آئی اے ریلیف پروازوں پرتمام احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجارہاہے۔روانگی سے قبل تمام طیاروں کو ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبیرون ملک پھنسے  پاکستانیوں کے وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے بڑا منصوبہ تیار کیا تھا جس کے مطابق  پی آئی اے آئندہ15روزمیں103 پروازیں چلائے گا۔  پی آئی اے برطانیہ، یو اے ای، فرانس، جرمنی ، بحرین قطر، سعودیہ، مسقط، ملائیشیا اوسلو سے پھنسے  پاکستانیوں کو 9 مئی تک لانے کا خصوصی مشن مکمل کرے گی۔پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد ، پشاور ، ملتان ، سیالکوٹ  ائیرپورٹس سے چلائی جا ئیں گی۔ پی آئی اے ان خصوصی پروازوں سے 20ہزار  پاکستانیوں کو بیرون ملک سے پاکستان پہنچائے گا۔ بیرون ملک سے آنے والوں کی ائیرپورٹس پر سکریننگ کے بعد کورونا ٹیسٹ کے لیے کورینٹائن بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کا 14 روز کورینٹائن میں رکھا جائے گا۔پی آئی اےکو سی اے اے کے کورونا سے متعلق ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا. پی آئی اے نےلاک ڈائون کے دوران پہلی بار ایک ساتھ 100 سے زائد پروازیں شیڈول کی ہیں۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کے جہاز میں بیٹھنے سے قبل پورے جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا جائیگا۔ جہاز کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک ہونے کی تسلی خود جہاز کا پائلٹ کرے گا۔ جہاز اڑنے سے قبل متعلقہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جراثیم کش سپرے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔



 



M .SAJID .KHAN

Content Writer