پنجاب بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کا امکان

27 Apr, 2019 | 01:22 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) وفاقی کابینہ کے بعد اب پنجاب بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب اکبر کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے نئے پرنسپل سیکرٹری کیلئے زاہد اختر زمان کا نام سامنے آگیا، ایس ایس پی کامران یوسف ملک نے بھی پنجاب حکومت کو رپورٹ کردی،  وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 پارلیمانی سیکرٹریز کے محکمے تبدیل کردئیے۔

نذیر احمد چوہان سے  محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر لے کر انھیں سکول ایجوکیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، مسلم لیگ ق کے ساجد احمد خاں سے سکول ایجوکیشن لے کر انھیں پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

مزیدخبریں