(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سٹی 42 کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ توانائی کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو پرفارمنس بہتر کرنے کی وارننگ دےد ی۔
سٹی 42 نے 20 اپریل کو خبر نشر کی تھی کہ اصلاحات اور جدت کے نام پرمحکمہ توانائی پنجاب نے30 کروڑ سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا، جس کا مقصد پنجاب میں توانائی کے نئے منصوبے متعارف کرانا تھا، لیکن 2 سال قبل بنایا گیا توانائی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار اعثمان بزدار نے 24 اپریل کو جی او اۤر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایم یو انرجی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، جس پر محکمہ توانائی پنجاب نے پی ایم یو انرجی کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکو پر فارمنس بہتر کرنے کی وارننگ دے دی۔