(درنایاب) محکمہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے کا تنازع کھل کر سامنے آگیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے صرف ایل ڈی اے کے چند ڈیپوٹیشن افسران کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے گزشتہ روز ہاؤسنگ کے پیارے افسر کو معطل کیا تھا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایل ڈی اے کے پانچ افسران کو ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈیپوٹیشن افسران کا اکبر نکئی کی غیر قانونی بھرتی اور اکبر نکئی کا ڈیپوٹیشن افسران کی ون سٹیپ اوپر تعیناتی کا تنازعہ چل رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے اکبر نکئی کو ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے پر واپس تعیناتی کا دباؤ ہے جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے کورٹ کے حکم پر اکبر نکئی کو فارغ کیا تھا، اسی روز ہاؤسنگ نے ڈیپوٹیشن افسران کو ڈی سیٹ کردیا، ڈائریکٹر فنانس علی شہزاد ، ڈائریکٹر ایونیو ون شکیل بھٹی، ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن شبیر چیمہ سمیت پانچ افسران حکم نامے کی زد میں آئیں گے۔