عثمان ظہیر:سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی بلاول ہاؤس آمد، سابق صدر آصف علی زرداری کے آئندہ وزیراعظم بننے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ بہت جلد جنوبی پنجاب و سندھ سے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ذکا اشرف نے بلاول ہاوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب و سندھ سے لوگوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شرکت کرنا چاہتی ہے، جنوبی پنجاب میں پارٹی اب بھی مضبوط ہے، آئندہ انتخابات میں یہاں سے بہت سی سیٹیں اسے ملیں گی، پیپلزپارٹی بہت جلد پنجاب میں اپنا مقام واپس حاصل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ سیاست میں کوئی حرف آخر ہوتا ہے، انکا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا اعتزاز احسن کسی دوسری جماعت میں جائیں گے، وہ پارٹی کا ایک مضبوط ستوناور ماہر قانون ہیں، اتنی جلدی کسی کی بات میں آکر پارٹی نہیں چھوڑ سکتے۔