مئیر لاہور کا اسٹریٹ لائٹس کی بجلی کے بلز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم

27 Apr, 2018 | 07:31 PM

رانا جبران

راؤدلشاد: میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا تمام زونز کو اسٹریٹ لائٹس کی بجلی کے بلز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم، ادھر لیسکو کا واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کے ذمہ دار افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنےکافیصلہ۔

 مئیر لاہور نے اپنے بیان میں کہا 

 میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے تمام زونز کو اسٹریٹ لائٹس کی بجلی کے بلز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں تمام زونز کا ریکارڈ مرتب کرکے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کو جمع کرایا جائے۔

جبکہ ایک ماہ میں تمام بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سست اور نااہل افسران کے باعث لیسکو کے زونز اور اسٹریٹ لائٹس کی مد میں واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔ اسی ضمن میں لیسکو کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کےذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: لیسکو ساوتھ سرکل،انجینئررمضان بٹ کے سروس ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف

 میئر لاہور نے لیسکو اور ایم سی ایل کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے لیے ڈپلومہ ہولڈرز کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، جو محکمہ بلدیات کی اجازت سے مشروط ہیں۔ 

مزیدخبریں