انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

27 Apr, 2018 | 06:50 PM

رانا جبران

جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 5 مئی سے ہوگا، ساڑھے تین لاکھ بچےشرکت کریں گے، امتحان کے لیے 571سینٹرز تشکیل دے دیئے گئے۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے سلسلے میں انتظامات کو مکمل کرلیا گیا۔ تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ بچے شرکت کریں گے۔  281 میل جبکہ 273 فی میل سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ مذکورہ امتحانی سنٹرز میں سے سات لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے مشترکہ بنائے گئے ہیں۔۔

مزیدخبریں