نیب ریفرنس نہ پیش کرنے پر ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو طلب کرلیا

27 Apr, 2018 | 06:08 PM

رانا جبران
Read more!

ملک اشرف: گرفتار ملزم کا نیب ریفرنس احتساب عدالت میں پیش نہ کرنے کامعاملہ، عدالت نیب ریفرنس بروقت پیش نہ کرنےپر اظہار برہمی، ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ سلیم شاہد دس مئی کو طلب کرلیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملزم اکبراسلم کی درخواست ضمانت پرڈی جی نیب کوطلب کیا۔ ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا کہ  اسے نیب نے  19 نومبر2015 سے گرفتارکیا ہوا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار

گرفتاری کے باوجود نیب نے اب تک ریفرنس دائر نہیں کیا، اورنہ ہی  ابھی تک نیب نے تفتیش مکمل کی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم  کوٹ لکھپت جیل میں بند ہے, اوراس کےخلاف  کوئی ٹھوش شواہد بھی موجود نہیں وہ بے قصور ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔ نیب کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نیب کی ابتدائی تفتیش میں قصور وار ہے، اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کیلئے قومی شناخت حاصل کرنا بھی عذاب بن گیا

عدالت  نےنیب ریفرنس احتساب عدالت میں بروقت پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہورکو دس مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیا۔ عدالت نے چیئرمین نیب کو نیب ریفرنس بروقت احستاب عدالت میں جمع نہ کروانے والےمتعلقہ ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں