قمر الزمان کائرہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کو گالی قرار دیدیا

27 Apr, 2018 | 05:29 PM

رانا جبران
Read more!

سعدیہ خان: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ تحریک انصاف میں شمولیت کی تردید کردی۔ انکا کہنا ہے کہ جب تک زندہ ہوں اپنی پارٹی کا وفاداررہوں گا، پارٹی چھوڑنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

 پڑھنا مت بھولئے: 2018 الیکشن سے قبل سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملہ

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو شاید ممبران چاہیے۔ ندیم افضل چن کو اپنے سے زیادہ بڑا جیالا کہا تھا تاہم دلوں کے راز اللہ بہتر جانتا ہے۔

 قمر الزمان کائرہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کو گالی قرار دیتے ہوئے میڈیا سے اس قسم کا دوبارہ سوال نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔ انکا مزید  کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو فکس میچ کہا جارہا ہے، کیا عدالتی فیصلوں پر تنقید کا اختیار صرف پنجاب کے حکمرانوں کو ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی تین بڑی وکٹیں اڑا دیں

وسطی پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے نئے ڈاکے سامنے آرہے ہیں۔ شہباز شریف 56 کمپنیوں کے علی بابا ہیں، 5 سال گزرنے کے باوجود ملک بھر میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکہ، وزیر اعلیٰ پنجاب ہاتھ پاؤں مارنے لگے

مزیدخبریں