عمران خان مینار پاکستان جلسے میں بڑا اعلان کریں گے

27 Apr, 2018 | 03:16 PM

(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو 2018 کے الیکشن کے بعد حکومت بنانے کا اعتماد یا سراب، کپتان نے مینار پاکستان جلسے میں اپنی حکومت کے پہلے100 دن کا پلان دینے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا: شہباز شریف

نئے پاکستان میں کپتان کامعاشی پلان کیا ہوگا، مینار پاکستان پر اس کا اعلان ہوگا، جلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین تعلیم، صحت، روز گار، امن اور ترقی کے شعبوں میں کیا ہوگا؟ سب بتائیں گے، کرپشن کے خاتمے، سیاسی دبائو سے پاک گورنس اور برابری کی بنیاد پر خود مختار آزاد خارجہ پالیسی کے نکات بھی کپتان بتائیں گے، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، چوہدری سرور اور دیگر پرمشتمل کمیٹی نے سفارشات مرتب کرلی ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابہ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سو دن کی حکومت میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے اقدامات کا بھی جلسے میں اعلان ہوگا، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی جلسے میں نئے پاکستان کامکمل پلان دیں گے، پارٹی کی اعلی سطحی کمیٹی کی مشاورت سے پہلے سو دن کے اقدامات کی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔

مزیدخبریں