رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابہ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی

27 Apr, 2018 | 12:27 PM

(زین مدنی) فلمساز سہیل خان کی فلم  شورشرابہریلیز سے ایک دن پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، ڈیجیٹل پرنٹس خراب ہوگئے کل 27 اپریل کو ریلیز نہیں ہوگی۔

فلمساز سہیل خان کی فلم شور شرابہ جسے بھارتی ہدایتکار حسنین حیدر آباد والا نے ڈائریکٹ کیا اور اس میں اداکارہ رابی پیرزادہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ریلیز سے ایک روز قبل ہی اس کے ڈیجیٹل پرنٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب فلم آج 27 اپریل کو سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخیں اس سے قبل بھی متعدد بار تبدیل ہوچکی ہیں۔

فلم کی بقیہ کاسٹ میں اداکار عدنان خان، میرا، احمد بٹ، مصطفیٰ ٰقریشی، راحیلہ آغا، سخاوت ناز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں