(سٹی 42) ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی، شہر کے بیشتر میڈیکل سٹورز جزوی طور پر بند ہونے سے مریض جان بچانے والی ادویات کے حصول کے لئے رُل گئے۔
حکومت ڈرگ ایسوسی ایشن کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم نہ ہوسکی۔ چند بڑے ناموں کے علاوہ شہر بھر کے میڈیکل سٹورز جزوی طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ڈرگ ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ 1976 کے نفاذ کے لئے ڈٹ گئی۔ ہڑتال اگر آج بھی جاری رہی تو ادویات کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔