ٹاؤن شپ میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

27 Apr, 2018 | 11:31 AM

Read more!

(ناصر علی) ٹاؤن شپ کے علاقے میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔رائیونڈ روڈ پر الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری ہائیر میں آگ لگ گئی

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقہ مکینوں نے گندے نالے میں ایک خاتون کی تیرتی ہوئی لاش دیکھی تو انہوں نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر  ریسکیو  اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور  لاش نالے سے باہر نکال لی جس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی تین بڑی وکٹیں اڑا دیں

پولیس کے مطابق خاتون سبز رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس تھی جس کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ پولیس نے ورثا کو ڈھونڈنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں