رائیونڈ روڈ پر الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری ہائیر میں آگ لگ گئی

27 Apr, 2018 | 10:37 AM

(ناصر علی) رائیونڈ روڈ پر واقع  الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری ہائیر میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا  سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق رائیونڈ روڈ پرواقع الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی معروف فیکٹری ہائیر کے پیکنگ سیکشن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو1122 حکام نے چار گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ سسرالیوں نےبہو کو زندہ جلا دیا

ریسکیو حکام کے مطابق ایگزٹ گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری پیش آئی۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی میں جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے  مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں