حزب اللہ کو پیجر بیچنے والا انڈین نارویجن لاپتہ، انٹرنیشل تلاش کا آغاز

26 Sep, 2024 | 11:52 PM

ناروے کی پولیس نے رنسن جوز نام کے ایک انڈین نارویجن  کے لیے بین الاقوامی تلاش کی درخواست جاری کی ہے۔  یہ شخص لبنان کے  حزب اللہ  گروپ کو ان ہزاروں  پیجرز کی فروخت سے منسلک ہے جن میں گزشتہ ہفتے دھماکے ہوئے تھے اور کئی افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ 2800 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ 

39 سالہ جوز گزشتہ ہفتے امریکہ گیا اور وہاں وہ   لاپتہ ہو گیا تھا۔ وہ بلغاریہ کی ایک کمپنی کا بانی ہے جو مبینہ طور پر پیجر سپلائی چین کا حصہ تھی۔

ناروے کی پولیس نے ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے سٹاف کے استفسار پر  ایک ای میل میں کہا: "کل، 25 ستمبر کو، اوسلو پولیس ڈسٹرکٹ کو پیجر کیس کے سلسلے میں لاپتہ شخص کی رپورٹ موصول ہوئی۔"

39 سالہ جوز گزشتہ ہفتے امریکہ کے کام کے دورے کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ وہ بلغاریہ کی ایک کمپنی کا بانی ہے جو مبینہ طور پر پیجر سپلائی چین کا حصہ تھی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ جوز کو تلاش کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں، پولیس نے رائٹرز کو ایک ای میل میں کہا: "کل، 25 ستمبر کو، اوسلو پولیس ڈسٹرکٹ کو پیجر کیس کے سلسلے میں لاپتہ شخص کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، اب ہم نے اس کی تلاش کے لئے انٹرنیشنل درخواست کر دی ہے۔۔"

مزیدخبریں