ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرام منصوبے کے بعددو بڑے منصوبےنظر انداز

ٹرام منصوبے کے بعددو بڑے منصوبےنظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کی ایل ڈی اے کو نو لفٹ ، ٹرام منصوبے کو سرد خانے میں ڈالنے کے بعد کریم بلاک سگنل فری کوریڈور اور گڑھی شاہو ٹریفک مینجمنٹ پلان کو بھی سائیڈ لائن کردیا گیا ۔
حکومت پنجاب نے پہلے ہدایات دیں اور شہر کے دونوں پراجیکٹ پر کام کرنے کا عندیہ دیا ۔کئی ماہ گزر جانے کے باوجود منصوبوں کی ابتدائی منظوری کے بعد کام آگے نہ چل سکا ۔منصوبوں پر پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ کو ارسال کئے گئے اور منظوری لی گئی ۔

 ذرائع کے مطابق ابتدائی منظوری کے باوجود منصوبوں کی زیرو فنڈنگ رہی ۔ ایل ڈی اے کو تاحال منصوبوں کو شروع کرنے اور فنڈنگ پوزیشن پر گرین سگنل نہ ملا ۔ دونوں پوائنٹس شہر کے سب سے مصروف اور ٹریفک کے اژدھام کا شکار ہیں۔دونوں چوک پر شہر میں اس وقت سب سے زیادہ ٹریفک کا رش اور شہری مشکلات کا شکار ہیں