رومیل الیاس:ایکسپو سینٹر میں 3 روزہ انٹرنیشنل پولٹری نمائش کا آغاز ہوگیا ۔ پولٹری صنعت سے وابستہ300 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیز شرکت کررہی ہیں ۔
ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری نمائش کا آغاز ہوگیا۔۔نمائش میں ملکی و بین الاقوامی پولٹری ماہرین اور تین سو سے زائد کمپنیز نے شرکت کی۔پولٹری انجینئرنگ،میڈیکل،فوڈ اور فیڈ سمیت پولٹری صعنت کے دیگر شعبوں سے وابستہ کمپنیز نے اپنی مصنوعات پر مبنی سٹالز لگائے۔
پولٹری صعنت کاروں نے نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پولٹری صنعت کی بہتری کے لئے نمائش کا انعقاد انتہائی سود مند رہے گا۔نمائش کے آغاز سے قبل ایکسپو کانفرنس ہال میں پولٹری سائنس کانفرنس ہوئی جس میں ویٹرنری سائنس کے زیر تعلیم طلبہ سمیت ماہرین پولٹری اور ویٹرنری نے شرکت کی۔ماہرین نے پولٹری سائنس کے جدید تقاضوں پر روشنی ڈالی