بسام سلطان, رومیل الیاس:روڈا کی حدود میں سگیاں روڈ پراینٹی کمرشلائزیشن اور کلیئرنس آپریشن ہوا۔
روڈا کی حدود میں کمرشلائزیشن چارجزکے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ۔ سی ای او روڈا کی ہدایت پر روڈا ڈی اینڈ بی سی ٹیم نے کارروائی کی۔روڈا کی مرحلہ وار غیر قانونی تجاوزات و ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں راوی شہر میں نادہندگان کیخلاف آپریشن کے تحت متعدد دکانوں،ہوٹل اور پلازوں کو سیل کر دیا گیا۔ شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد اور شاہ عمر نے پولیس اور لیگل ٹیم کے ہمراہ روڈا کے کمرشل علاقہ سگیاں روڈ پر نادہندگان کیخلاف کارروائی کی۔دوران آپریشن روڈا ٹیم نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر میاں جمیل پٹرول پمپ،المدینہ فرنیچر،اسلم الیکٹرک سولر شاپ،قمر پلازہ،منشاء پٹرول پمپ،افضل کمرشل شاپ، فلاور شاپ،اے ٹی سی ٹریڈ سنٹر،غفار شاپ،آصف پلازہ،اکبر بلڈنگ میٹریل سٹور،ہجویر ی فرنیچر ہاؤس،پویلین مارکی اور ڈورے بیکرز کو سربمہر کر دیا