سٹی42: صوابی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او صوابی ہارون الرشید کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ریسکیو ک سروس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے اندر دھماکےکے بعد 15 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔صوابی دھماکے سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کو ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں اب تک 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کی پہلی منزل پر بنائے گئے مال خانے کے کمرے میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔ بعد میں سنٹرل پولیس آفس کے حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا۔