نظربندی کے احکامات جاری کرنے کے خلاف درخواست،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا 

26 Sep, 2024 | 09:54 PM

 ملک اشرف :نظربندی کے احکامات جاری کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ 
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی زنیب عمیر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نظر بندی کے قانون کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ سیاسی عدوات کی بنیاد پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں اور نظر بندی کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا ریا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ 2022 سے اب تک 15 ہزار سے زیادہ نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وکیل کے مطابق کسی ٹھوس اور معقول مواد کے نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کئے جاسکتے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ نظر بندی کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کرنے سے روکا جائے ۔

مزیدخبریں