وزیراعظم شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات 

26 Sep, 2024 | 09:20 PM

سٹی42: نیویارک میں  وزیراعظم شہباز شریف نےفلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز مین جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔

اس اہم ملاقات مین وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے عوام کے لئے اپنی حکموت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے برادرانہ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری جنگ بند کرنے  پر  زور  دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں  رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سلامتی کونسل میں شہباز شریف کا اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم نے بیروت میں بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو  غزہ میں نسل کشی سے روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثے میں اپنے  خطاب میں کہا کہ  کہ  سلامتی کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف  وزریوں کو روکنےکا مطالبہ کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کی ایران کے صدر  مسعود پرشکیان سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی ایران کےصدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی ،تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے  ورکنگ گروپ  قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزیدخبریں