لاہور ہائیکورٹ کی محمد خان بھٹی کو فوری حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد 

26 Sep, 2024 | 09:17 PM

 ملک اشرف: محمد خان بھٹی کیخلاف نامعلوم مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کو نامعلوم مقدمات میں فوری حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے ۔ درخواست گزار احمد خان بھٹی کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار وکیل نے کہا ہمیں محمد خان بھٹی کے خلاف زیر سماعت انکوائریوں کے الزامات کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔۔ استدعا ہے کہ عدالت محمد خان بھٹی کو پرویز الہٰی کی طرح تمام نامعلوم مقدمات و انکوائری میں حفاظتی ضمانت دے ۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی محمد خان بھٹی کونامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت دینےکی مخالفت کی ۔لاء افسر نےسپریم کورٹ میں زیر سماعت اسد قیصر کے حفاظتی ضمانت کیس کا حوالہ دیا۔عدالت نے اینٹی کرپشن کورٹ کو محمد خان بھٹی کے نمائندے کو انکوائریوں کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی انٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

مزیدخبریں