ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت، بنچ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت، بنچ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف:جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے  کے مقدمہ  میں لاہور ہائیکورٹ نےسینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست پر فریقین کے وکلاءکو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔ 
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پرمشتمل2 رکنی بنچ نے سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ 2 رکنی بنچ نے درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت کے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔تھانہ سرور روڈ نے اعجاز چودھری پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے