ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک  کے صدر جناب اجے پال سنگھ کی ملاقات

 وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک  کے صدر جناب اجے پال سنگھ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : ورلڈ بینک  کے صدر جناب اجے پال سنگھ بنگا کی وزیراعظم محمد شہباز  شریف سے ملاقات ہوئی ہے ۔ 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی، وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے عالمی بینک کی جانب سے  حکومت پاکستان کے ساتھ اقتصادی اصلاحات , غربت میں کمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے پالیسی، انتظامی اور تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا ۔  انہوں نے  بتایا کہ حکومت نے توانائی، مالیات اور محصولات کے شعبوں میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ حکومت  پاکستان  معاشی اصلاحات کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی جانب سے  تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے آب نظام، توانائی اور انسانی ترقی سمیت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ 

وزیراعظم اور عالمی بینک کے صدر نے ویژن 2025 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔