ملک اشرف: ضلعی عدالتوں میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے ۔ 122 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے گئے۔۔تبدیل ہونے والوں میں لاہور میں تعینات 34 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیب عمران کا میانوالی سے لاہور ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسر کا لودھراں سے لاہور ،خالد احمد عاصم کا علی پور سے لاہور تبادلہ کیا گیا۔۔محمد افضل بھٹی کا وہاڑی سے لاہور، شہزاد اسلم کا بورے والا سے لاہور ، صائمہ اسد کا سرگودھا سے لاہور ، آصف حیات کا عیسیٰ خیل سے لاہور تبادلہ کیا گیا۔۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کاشف کا لودھراں سے لاہور ،محمد وارث کا کلر سیداں سے لاہور ، شاہد حمید کا دیپال پور سے لاہور ، فرحان شکور کا منچن آبادسے لاہور تبادلہ کیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نجف حیدر کا کوٹ ادو سے لاہور ،خالد ضیاء فرید کا ہارون آباد سے لاہور تبادلہ کیا گیا ۔تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 30 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔