انسداد دہشت گردی کی تین عدالتوں میں دسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تعینات

26 Sep, 2024 | 08:55 PM

 ملک اشرف: انسداد دہشت گردی کی تین عدالتوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتی کردی گئی۔ تینوں سیشن ججز کو 28 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تینوں سیشن ججز کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال ، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ ، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ سرگودھا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ کو جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے

مزیدخبریں