علی ساہی : کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس ان ایکشن، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےکارروائیوں کا حکم دے دیا
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز بغیر کسی تفریق کے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائی جاری رکھیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کو 2 لاکھ 60 ہزار 234 چلان ٹکٹ جاری کیے گئے۔رواں سال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 441 فیصد اضافہ ہوا ہے۔