علی ساہی : پولیس کے انسداد منشیات ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی آگئی ۔رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 80910 ریڈز کی گئیں۔۔منشیات کے دھندے میں ملوث 44830 ملزمان گرفتار ہوگئے ۔ 44767 مقدمات درج کیے گئے۔
ملزمان سے 31628 کلو چرس، 725 کلو ہیروئن ، 1137 کلو افیون ، 314 کلو آئس، 7 لاکھ 37 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔نشے کی بیماری میں مبتلا 1240 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 7347 چھاپے مارے گئے۔7576 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7347 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 5487 کلو چرس ، 240 کلو ہیروئن ،285 کلو افیون ، 132 کلو آئس اور 50392 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
پولیس کا انسداد منشیات آپریشن ،44830 منشیات فروش گرفتار
26 Sep, 2024 | 07:33 PM