علی ساہی : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں"جدید پولیسنگ" کے حوالے سے کانفرنس ۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ میں تبدیلی،محرکات اور اس کے اثرات بارے ماہرانہ رائے پیش کی گئیں
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ میں تبدیلی بارے ماہرانہ رائے پیش کی گئیںٹیک ڈریون پولیسنگ کانفرنس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔۔ محکمہ پولیس،ایجوکیشن، میڈیا، قانونی ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔کانفرنس میں عوامی تحفظ کو بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ماہرین نے جدید کرائم اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے اکیڈمیا اور سوسائٹی کے تعاون کو لازم قرار دیا۔۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں پنجاب پولیس کو درپیش چیلنجز بارے تجاویز پیش کی گئیں۔آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق 140 تحصیلوں میں سیف سٹی پراجیکٹس لگائیں گے۔