علی ساہی : رکشہ ڈرائیوروں کا بھی لائسنس بنوانے کے لئے سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ رکشہ ڈرائیوروں کو لائسنس کے اجرا کے لئے اضافی کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ۔ٹیسٹ کے لئے دن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزسید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ 1سےبڑھا کر2 دن کئے جارہے ہیں۔ایکسائز کے ڈیٹا کےمطابق لاہورمیں 2لاکھ27ہزارجبکہ صوبہ بھر میں 6لاکھ 12ہزار سے زائد رکشہ رجسٹرڈ ہیں۔زیادہ تر رکشہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہیں۔رکشہ ڈرائیورز کو لرنر لائسنسز کے اجرا کے مخصوص پیریڈ مکمل ہونے کےبعد لائسنس کا اجرا ہوگا۔موٹر سائیکل سواروں کوفوری لائسنس کی سہولت دینے کےبعد ایک ماہ کے دوران 2لاکھ لائسنس جاری کئےہیں۔