ہوشیار!ای چالان کی تعداد 5 گنا سے بھی بڑھ گئی 

26 Sep, 2024 | 07:11 PM

 علی ساہی : مخصوص کیمروں سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ای چالاننگ کا دائرہ کار وسیع ہونےلگا۔2ماہ کے دوران اے این پی آر کیمروں سے ای چالانز کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ کر25ہزار تک پہنچ گئی۔ 50 فیصد چالان ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے ہورہے ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ای چالاننگ میں اضافہ ہوگیا۔۔لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 22جولائی کو آرٹی فیشنل انٹیلی جنس کے ذریعے1200اے این پی آر کیمروں سے 5ہزار ای چالان جاری کئے جارہے تھے جس کی تعداد اب 25ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ 2ماہ کےدوران ساڑھے4لاکھ چالان سلپ جاری کی گئی ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2سو سے 2ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے۔ثبوت کے ساتھ بھجوائے جانے والے ای چالان میں 50فیصدہیلمٹ کے استعمال کی خلاف ورزی پر جاری کئے جارہے ہیں۔شہریوں کا بھی کہنا ہے ہیلمٹ کے استعمال سے جان اور مال دونوں محفوظ بنائے جاسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹیزٹریفک قوانین پر مشترکہ کوشاں ہیں لیکن اسکے باوجود دن بدن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں