عرفان ملک :سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت لاء اینڈ آرڈرسے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں امن و امان اورسکیورٹی اقدامات کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
بلال صدیق کمیانہ نے کہا جدید ٹریننگ کےذریعے لاہورپولیس کی استعدادِ کار کو بڑھایا جارہا ہے،جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس سے استفادہ کیا جائے،سی سی پی او کی پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس، بجلی چوری کے چالان جلداز جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی ، ڈویژنل ایس پیزاپنی سپرویژن اورکمانڈ بہتر بنائیں،ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اوپن ڈورپالیسی اپنائیں،عوام سے رابطے میں رہیں،عوام کو ریلیف کی فراہمی پولیس کی اہم ذمہ داری ، کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہئے،پولیس فورس اپنے فرائض دیانتداری اورجانفشانی سے سرانجام دے،پولیس نوکری نہیں عوامی خدمت پر مبنی لائف سٹائل ہے،۔
اجلاس میں ڈی آئی جی سکیورٹی اویس احمد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ،چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور عمارہ اطہر،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمدنوید،ایس پیز او سی یو نارتھ اور ساؤتھ ، ایس پی سکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز و دیگر نے شرکت کی
عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو،سی سی پی او لاہور کا لاہور پولیس کو حکم
26 Sep, 2024 | 07:02 PM