ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں موجود آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، جس سے صارفین اب وائس کمانڈ کے ذریعے بھی میٹا اے آئی کو استعمال کرسکیں گے۔

گزشتہ کچھ مہینوں میں میٹا نے اے آئی کو  واٹس ایپ، انسٹاگرام سمیت مختلف ایپس کا حصہ بنایا۔ واٹس ایپ میں موجود میٹا اے آئی سے صارفین کسی بھی قسم کے سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں اور تصاویر بنوا سکتے ہیں، تاہم حال ہی میں میٹا نے اس اے آئی اسسٹنٹ کو مزید بہتر  بنایا ہے ۔

میٹا کنکٹ کانفرنس کے ذریعے کمپنی نے اپنے صارفین کو اے آئی اسسٹنٹ کے متعلق معلومات فراہم کیں ، بتایا کہ مختلف معروف شخصیات جیسے جان سینا کی آواز کی نقل کرتے ہوئے یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ سے چیٹ کرے گا۔

وائس چیٹ سپورٹ کے ساتھ ایک نیا امیج فیچر بھی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا حصہ بن رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر میں میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر کو ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں گے۔ اسی طرح میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر سے چیزوں کو ہٹا یا ایڈ کرسکیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ان سب کے لیے تحریری ہدایات دینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وائس کمانڈ سے ایسا ممکن ہو جائے گا۔ نئے فیچرز کے لیے کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی کو لاما 3.2 ماڈل سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ 

میٹا اے آئی میں یہ نئی تبدیلیاں آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔