ٹریفک پولیس کےدھڑادھڑچالان نے 80 فیصد لاہوریوں کو قانون پسند بنا دیا

26 Sep, 2024 | 06:06 PM

 عرفان ملک : ٹریفک پولیس کےدھڑادھڑچالان لاہوریے قانون کی پاسداری کرنےلگے ، ٹریفک پولیس کی شعبہ شماریات پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے ہیلمٹ سروے  ہوا

سروے رپورٹ  کےمطابق شہر میں 80فیصدسےزیادہ موٹر سائیکل سوارہیلمٹ کااستعمال کرنےلگے،ہیلمٹ سروے کو شہر کی مختلف ماڈل روڈز پر مختلف اوقات میں مانیٹر کیا گیا۔مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینٹ میں سروے کیا گیا۔مین بلیوارڈ گلبرگ میں 91فیصد شہریوں کی طرف سے ہیلمٹ کی پاسداری کی گئی ۔ مین بلیوارڈ گلبرگ میں 6 فیصد شہری بغیر ہیلمٹ اور 3 فیصد نے ہیلمٹ بازو  یا ٹینکی پر رکھا،پل نہر روڈ پر 90 فیصد نے پہنا، 8 فیصد بغیر ہیلمٹ جبکہ 2 فیصد نے بازو میں لٹکا کرسفر کیا ۔لال پل پھاٹک پر 75 فیصد نے ہیلمٹ پہنا، 21 فیصد بغیر ہیلمٹ جبکہ 4 فیصد ہیلمٹ ٹینکی پر رکھ کر سفر کرتے رہے ۔
کینال روڈ جیل روڈ انڈرپاس پر 77 فیصد نے پہنا، 19 فیصد بغیر ہیلمٹ اور 4 فیصد نے ٹینکی پر رکھا ہوا تھا۔فیروزپور روڈ پر 73 فیصد، 22 فیصد بغیر ہیلمٹ ، 5فیصد نے ٹینکی پر رکھا ہوا تھا

مزیدخبریں