اشرف خان : آئی ایم ایف قرض کی منظوری ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.69 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پہلی قسط 1.10 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوگی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 پیسے کمی سے 280.30 روپے کا ہوگیا، یورو 1.55 روپے سستا ہوکر 310.68 روپے، برطانوی پاؤنڈ 96 پیسے کمی کے بعد 372.49 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.10 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.30 روپے کا ہوگیا ۔