عابد چوہدری:لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کانسٹیبل تنویر احمد کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔
لاہور پولیس کےچاق و چوبند دستے نےشہیدکی قبرپرپھولوں کی چادر رکھی ۔سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی۔فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والےشہید کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق کانسٹیبل تنویر احمد 26 ستمبر 2012 کو آفیسرز کالونی چوہنگ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اورنامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے انہیں زخمی کردیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ شہید ہو گئے تھے۔