ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10بڑے شہروں میں نئی وبا بڑھنے کا خدشہ، الرٹ جاری

10بڑے شہروں میں نئی وبا بڑھنے کا خدشہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے 10بڑے شہروں میں ڈینگی وبا بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔ 

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ستمبر سے شروع ہونے والے وبا کے کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ملک کے 10بڑےشہروں میں اس وبا کے خطرات زیادہ ہیں، جن میں کراچی،لاہور،اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کےبعد اس وبا میں واضح اضافہ ہوتا ہے ، 27 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے پر وبا کے پھیلنےکاخدشہ بڑھ جاتاہے۔ طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد،غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل  وبا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16ڈگری سےکم ہونےپر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، وشہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں اور لارواافزائش روکنے کیلئے گھرمیں مچھر ماراسپرے کریں۔