ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کی تحقیقات، ایک اور سہولت کار گرفتار

 طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کی تحقیقات، ایک اور سہولت کار گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کی تحقیقات،  آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ایک اور سہولت کار گرفتار کرلیا۔
 خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ایک اور سہولت کار عامر حفیظ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق عامر حفیظ امیر معصب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے۔قتل کی واردات کے بعد شوٹرز نے رکشہ اور موٹرسائیکل میو ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑا کیا تھا۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق عامر حفیظ نے پارکنگ سے موٹرسائیکل اور رکشہ غائب کردیا تھا جبکہ او سی یو نے گرفتار شوٹرز کے انکشاف پر عامر حفیظ کو گرفتار کیا۔ او سی یو نے واردات میں استعمال ہونےوالا رکشہ اور موٹرسائیکل عامر حفیظ سے برآمد کرلی۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے شوٹرز سمیت گرفتار ملزمان انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردئیے۔

Ansa Awais

Content Writer